اسلام آباد (پی این آئی)70 وفاقی و صوبائی وزراءمیں سے 50 سے زائد سیاسی محاذ سے غائب ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی جنگ شدت اختیار کرچکی ہے، حکومت اور اپوزیشن کی صفوں میں ابھی تک بے یقینی کی کیفیت برقرار ہے، حکومتی اتحادی جماعتوں نے واضح طور پر کسی کا ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا، جب کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا فیصلہ بھی مبہم ہے۔اس تمام سیاسی
صورتحال میں حکومت کے 70 وفاقی اور صوبائی وزراء میں سے 50 سے زائد ارکان سیاسی محاذ سے غائب ہیں، اور اسی بے یقینی کے سبب خاموش ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی منظر نامے سے غائب ہونے والوں میں 35 وفاقی وصوبائی مشیران اور معاونین خصوصی میں سے 25 کے لگ بھگ اور 55 رکنی وفاقی کابینہ میں 28 وزیر، 4 وزیر مملکت، 4 مشیر اور 19 معاون خصوصی شامل ہیں، جب کہ 46 رکنی پنجاب کابینہ میں 38 وزیر، 4 مشیر اور 4 معاون خصوصی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں