اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ حکومتی منحرف ارکان کی تعداد 12، 13 نہیں بلکہ کافی زیادہ ہے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاکہ حکومت تو دعویٰ کر رہی ہے کہ منحرف ارکان واپس آ رہے ہیں لیکن منحرف ارکان کی تعداد حکومتی گنتی سے کہیں زیادہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حامد میر نے بتایا کہ مجھ سے ملاقات میں ایک خاتون ممبر اور ان کے شوہر رات گئے بات کر رہے تھے کہ آپ لوگوں کو عمران خان کا امر بالمعروف والا کلب نہیں چلانا چاہیے تھا،
کیا آپ لوگوں کو نہیں پتا کہ عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں۔ حامد میر نے کہاکہ منحرف ممبران کاکہنا ہے کہ ایک طرف عمران خان عوام میں کہہ رہے ہیں کہ یہ نیکی اور بدی کی جنگ ہے اور دوسری طرف ہمارے پاس لوگ بھی بھیج رہے ہیں۔ حامد میر کے مطابق منحرف ممبران نے بتایا اگر ہم غلط ہیں تو پھر ہمیں بلا کر کون سی نیکی اور بدی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں