کراچی (پی این آئی) خوابوں کے حوالے سے پیشنگوئی کرنے کی شہرت رکھنے والے سندھی سیاست دان اور صوبائی مشیرِ زراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مَچھ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں، یہ میرا خواب ہے۔ ملک کے سیاسی منظر نامے پر تبدیلی کے اشارے دیتے ہوئے منظور وسان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ شیخ رشید اب بہانہ ڈھونڈ رہا ہے، مگر ان کی گیم اوور ہو چکی ہے، شیخ رشید کے 28 مارچ تک ایسے ہی بیانات آئیں گے،
اس کے بث شیخ رشید کو شیخ رشید نہیں سمجھا جائے گا۔ منظور وسان نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان سے نفرت کا اظہار کر کے ان سے الگ ہورہے ہیں، عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کر کے فرار ہونا چاہتے ہیں۔ مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ ڈی چوک پر نہ پی ٹی آئی اورنہ ہی اپوزیشن جلسہ کرسکے گی،28 سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قومی حکومت بھی بن سکتی ہے جس میں کوئی حرج نہیں ہے،
قومی حکومت بنے تو اچھی بات ہے اور آگے چل کر عام انتخابات کروائے۔ منظور وسان نے کہا کہ عمران خان اب کسی کوکچل نہیں سکتا کیونکہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں رہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں