پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی؟ وفاقی حکومت نےبڑا فیصلہ سنا دیا

کراچی(پی این آئی)حکو مت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرویم مصنوعات کی قیمتوں کو یکم مارچ کی سطح پر برقرار رکھا ہے ۔ پٹرول کی قیمت 149روپے86پیسے فی لٹر، ڈیزل کی قیمت144روپے15 پیسے فی لٹر،مٹی کا تیل 125روپے 56پیسے فی لٹر،جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت118روپے 31پیسے فی لٹرپربرقرار ہے۔

 

قیمتوں کا اطلاق 31 مارچ تک کیلئے ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نہ صرف 10روپے فی لیٹر کمی کی تھی بلکہ ان قیمتوں کو آئندہ آنے والے بجٹ تک برقرار رکھنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close