جہانگیر ترین کی صحت اب کیسی ہے؟ سیاسی سرگرمیوں میں کب حصہ لیں گے؟ بڑی خبر آگئی

لندن(پی این آئی)جہانگیر ترین کی صحت اب کیسی ہے؟ سیاسی سرگرمیوں میں کب حصہ لیں گے؟ بڑی خبر آگئی۔۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین جب لندن پہنچے تو ان کی حالت نازک تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین لندن میں ایک ہفتے تک ہارلے سٹریٹ کے کلینک میں زیر علاج رہے ہیں۔وہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اب آکسفور ڈ کے قریب نیوبری میں فیملی کے ہمراہ آرام کررہے ہیں۔

 

برطانیہ آمد سے قبل جہانگیر ترین شوکت خانم ہسپتال لاہور میں زیر علاج رہے۔ جہانگیر ترین پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا اور انہیں اس کے اثرات کا سامنا تھا، اب وہ روبہ صحت ہیں اور فون کے ذریعے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close