پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی امیدوار جیتا تو ایک روپیہ فنڈ نہیں دوں گا، اعظم سواتی کی متنازعہ ویڈیو آگئی

مانسہرہ (پی این آئی) وزیر ریلوے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کی مخالف بلدیاتی امیدواروں کے جیتنے کی صورت میں فنڈ نہ دینے کی دھمکی والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اعظم سواتی پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین کے امیدوار کی انتخابی مہم کے اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے سردار یوسف کو ساڑھے 3 سال میں ایک روپیہ فنڈ نہیں دیا، پی ٹی آئی امیدوار کے علاوہ کوئی امیدوار کامیاب ہوا تو اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اسے ایک پیسہ نہیں دوں گا۔اعظم سواتی کو دھمکی آمیز لہجے میں یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ میری بات نوٹ کر لو اور اسے بھیج دو جہاں بھیجنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close