عبدالقدوس بزنجو نے وزارتِ اعلیٰ بلوچستان کتنے ارب روپے میں خریدی؟ سابق پی ٹی آئی رہنما نے سنگین الزام عائد کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے سابق صوبائی صدر یار محمد رند کا کہنا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو نے 350 کروڑ روپے میں بلوچستان کی وزارت اعلیٰ خریدی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یار محمد رند نے دعویٰ کیا کہ عبدالقدوس بزنجو کی ساڑھے تین ارب روپے میں ڈیل اسلام آباد میں بیٹھے تین سینیٹرز اور ایک بڑی سیاسی شخصیت نے کرائی۔

بزنجو کی حکومت پیسے کے زور پر لائی گئی ہے۔ پہلے بلوچستان کے وسائل اور ساحل بکتے تھے لیکن اب حکومت بھی بکنے لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس خریداری کا حصہ نہیں بنے، اگر انہیں تنگ کیا گیا تو وہ ڈیل کرانے والی شخصیت کا نام سامنے لے آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close