زمین کانپ اُٹھی، خوفناک زلزلہ، لوگ کلمہ طیبہ کا وِرد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے

پشاور (پی این آئی) مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، جمعرات کی شام کو سوات ریجن، پشاور اور دیگر علاقوں میں زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں جمعرات کی شام کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور اور سوات کے کئی علاقوں میں جمعرت کی شب کو محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے باعث لوگوں کو خراب موسم کے باوجود فوری گھروں سے باہر نکل آئے اور باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 2 جبکہ گہرائی زیر زمین 88 کلومیٹر تھی۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت بھی 5 سے زائد تھی۔ جبکہ جمعرات کی شام کو دوبارہ 5 سے زائد کی شدت کا زلزلہ آنے کے بعد شہری خوف میں مبتلا ہو گئے۔ تاہم مسلسل دو دن آنے والے زلزلوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

close