شعبان المعظم کا چاند نظرآیا یانہیں؟ شبِ برات کب ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)شعبان المعظم کا چاند نظرآیا یانہیں؟ شبِ برات کب ہو گی؟ اعلان کر دیا گیا… پاکستان میں اسلامی مہینے شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے یکم شعبان المعظم 1443 ہجری 5 مارچ 2022 کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شب برات 19 مارچ کو ہوگی۔خیال رہے کہ شعبان المعظم ہجری کیلنڈر کے مطابق سال کا آٹھواں مہینہ ہے جس کے بعد رمضان المبارک آتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close