پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ، ہفتے میں کتنے دن سی این جی ملے گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب میں 85 دن بعد سی این جی اسٹیشنز مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماء غیاث پراچہ نے کہا کہ پہلے ہفتے میں پیر بدھ اور جمعہ کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک گیس ملے گی، دوسرے ہفتے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ غیاث پراچہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں سی این جی اسٹیشن مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جس کے تحت پہلے ہفتے میں پیر بدھ اور جمعہ کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک گیس ملے گی، اسی طرح دوسرے ہفتے سے صورتحال بہتر ہو جائے گی۔پنجاب میں سی این جی بحال ہونے سے مڈل کلاس عوام کو فائدہ ہوگا اور لاکھوں افراد کا روزگار بحال ہوجائےگا، گیس بندش سے چار سو پچاس ارب کی صنعت متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس بحران سے بچنے کا مستقل حل نکالا جائے۔ ایل این جی نہ منگوانے سے گیس سیکٹر تباہ ہو رہا ہے، گردشی قرضہ بھی بڑھ رہا ہے اس لیے غیر یقینی صورتحال کو ختم کی جائے۔امپورٹ بل میں اربوں روپے کی کمی ہوگی، آلودگی بھی کم ہو جائے گی۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ کے مطابق ڈیزل وپیٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے 4 سے ساڑھے 5 روپے تک اضافہ بنتا ہے تاہم اس اضافے میں لیوی شامل نہیں ہے جب کہ اس حوالے سے حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی موجودہ قیمتوں کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے تک اضافہ بنتا ہے جب کہ 4 روپے لیوی شامل کرنے سے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں اضافہ ساڑھے 9 روپے بنتا ہے، اسی طرح 4 روپے لیوی شامل کی جائے تو فی لیٹر ڈیزل اضافہ ساڑھے 8 روپے بنتا ہے، اس وقت پیٹرول پر لیوی 17.92 روپے اور ڈیزل پر 13.30 روپے فی لیٹر ہےجب کہ پٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی صفر ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں