اپوزیشن حکومت گرانے کیلئے تیار۔۔بس آپکےفیصلے کا انتظار ہے، مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری برادران کو پیغام دیدیا

لاہور(پی این آئی)مولانا فضل الرحمان نے چوہدری برادارن سے ان کے گھر پر ملاقات کی ہے۔ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔گفتگو کےدوران چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب آپ نے بڑی رونق لگا دی۔

جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ کے فیصلے کا انتظار ہے اس کے بعد معاملے کو جلد نمٹا لیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے شہباز شریف بھی چوہدری برادران سے ملاقات کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close