گریڈ 1سے گریڈ 19تک سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں یکم مارچ سے 15 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔یہ اضافہ ڈسپیریٹی الاؤنس کی شکل میں دیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے وفاقی ملازمین کے ڈسپیریٹی الاؤنس میں 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے گریڈ ایک سے 19 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے ہوگا۔وزارت خزانہ نے اس حوالے سے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ایسے ملازمین جو پہلے سے 100 فیصد یا اس سے زیادہ الاؤنس لے رہے ہیں ان کو یہ الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے وزارت خزانہ نے وفاقی ملازمین کے ڈسپیریٹی الاؤنس میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں