اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان نے وزیر اعظم عمران خان کےروس کے دورے کی ٹائمنگ پر تحفظات ظاہر کردیے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کا وقت انتہائی غلط ہے، اس وقت ایک لاکھ 90 ہزار روسی فوجی یوکرین پر حملہ کرنے کو تیار بیٹھے ہیں، یورپ میں کسی بھی وقت جنگ شروع ہوسکتی ہے۔
Terrible timing for PM Imran Khan visit to Russia. 190,000 Russian troops about to invade Ukraine. War can breakout any moment in Europe. What to do if Putin orders military invasion while PM still in Moscow. Putin didn’t have good memories of Pakistan from Afghanistan invasion pic.twitter.com/X5X736aQeR
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) February 21, 2022
انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کے دورے کے دوران ہی پیوٹن نے یوکرین پر حملے کا حکم دے دیا تو پھر کیا ہوگا، ویسے بھی پیوٹن کی افغان جنگ کے وقت سے ہی پاکستان کے ساتھ کچھ اچھی یادیں وابستہ نہیں ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم 23تا 24 فروری روس کا2روزہ دورہ کریں گے ، عمران خان 23 فروری کی شام کو ماسکو پہنچیں گے ، ان کے ہمراہ کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا ، روس کے نائب وزیر خارجہ وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کریں گے ، ماسکو آمد پر انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان 24 فروری کی صبح دوسری جنگ عظیم کے فوجیوں کی یادگار پر پھول رکھیں گے ، دن ایک بجے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ وزیر اعظم روس کے دورے کے دوران ماسکو میں ٹی وی چینل کو انٹرویو بھی دیں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں