جہانگیر ترین پی ٹی آئی میں رہیں گے یا نہیں؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

جہلم(پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے احترام کا رشتہ ہے اور وہ پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان، مریم نواز ،شہباز شریف اور بلاول یہ سب بونے ہیں، ان کی عالمی سطح پر نہیں سنی جاتی۔عدم اعتماد سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ منہ اور مسور کی دال، ان سے عدم اعتماد کہاں لایا جائے گا۔

ان پر تو ان کے گھر والے اعتماد نہیں کرتے، سینیٹ میں اکثریت کے باوجود کچھ نہیں کرسکے، قومی اسمبلی میں کیاں کریں گے،اگر جرات ہے تو پرسوں نہیں کل ہی عدم اعتماد لے آئیں، عمران خان کی حکومت کو نہ وفاق میں خطرہ ہے نہ پنجاب میں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے ایک ملین ڈالر لیا ہے، لندن میں حسن نواز کے اپارٹمنٹ کی قیمت ہی بلین ڈالر ہے، اگر مریم نواز کے دل میں احساس ہے تو اپنے بھائیوں سے کہیں کہ پاکستان کے پیسے واپس کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close