بل گیٹس کا پہلا دورہ پاکستان۔۔ وزیراعظم عمران خان کے فین ہو گئے، واپسی کے بعد پاکستان سے متعلق پہلا ٹویٹ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔بل گیٹس گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور پولیو اور کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات کو سراہا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پولیو اور دیگر بیماریوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے پر بل گیٹس کو ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔بل گیٹس نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کے ساتھ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے پولیو کے تدارک کے لیے حوصلہ افزا اقدامات سے متاثر ہوا اور مجھے یقین ہے کہ اگر ہر کوئی چوکنا رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close