24 گھنٹے میں پی ٹی آئی سندھ کے 2 رہنماؤں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا، وجہ کیا بنی؟

کراچی (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سندھ کے دو رہنماوں نے 24 گھنٹوں میں پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منتخب کیے گئے نائب صدر علی جونیجو اور سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ مستعفی ہوئے ہیں۔حلیم عادل شیخ اور علی جونیجو نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔

علی جونیجو کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات و مصروفیات کے باعث استعفیٰ دے رہا ہوں جبکہ حلیم عادل شیخ نے استعفے میں اپوزیشن لیڈر ہونے اور مصروفیت کا عذر پیش کیا۔علی جونیجو گورنر سندھ کے مشیر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، انہوں نے استعفے میں بطور کارکن کام کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ میں صوبائی کابینہ اور ڈویژن کے عہدیداران کا اعلان کیا تھا۔مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے صوبائی کابینہ اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے ڈویژنل عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close