ایف آئی اے کی ایک اور بڑی کارروائی، سینئر سیاستدان کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ہاشمی کو گرفتار کرلیا گیا۔آصف ہاشمی کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گرفتار کیا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ آصف ہاشمی پر سرکاری زمین کی خورد برد کا کیس ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق آصف اختر ہاشمی پر سرکاری زمین کی خردبرد کا کیس ہے۔

ان کے خلاف ایف آئی اے میں پانچ مقدمات سمیت 12 مختلف کیسز چل رہے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گجرات سٹی میں 2012 میں 135 ملین مالیت کی اراضی کی خرید و فروخت میں گھپلے کی۔ انہوں نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے زمین کو لیز کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close