نظام کوئی بھی ہو حالات جیسے بھی ہوں اگلی باری پھر نیازی۔۔۔سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی ان آئی )سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ سکرین شاٹ محفوظ کر لیں اگلی بار ی پھر نیازی کی ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئرتجزیہ کار ارشاد بھٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پھر نیازی حکومت کی پیش گوئی کر دی ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’سکرین شاٹ محفوظ کر لیں! نظام کوئی بھی ہو حالات جیسے بھی ہوں اگلی بازی پھر نیازی ، انشاءاللہ۔

دوسری جانب سینئرصحافی کا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران احمد خان نیازی 23-25 فروری تک روس کا اہم دورہ کریں گے،23 سال بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا دورہ روس ہوگا، عمران خان روسی صدر پیوٹن کی دعوت پر دورہ کریں گے۔ ارشاد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 3 سے 4 سال میں جیسے 11 پارٹیاں مل کر پی ٹی آئی کو کسے بھی سٹیج پر ہرا نہ پائے، ایسے ہی انشاءاللہ اس عدم اعتماد میں بھی انکو شکست ہوگی اور انکے منہ کالے کہ کالے رہ جائینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close