بلدیاتی انتخابات کی بجائے عام انتخابات کی تیاریاں کریں، بڑی سیاسی شخصیت نے ہلچل مچا دینے والی پیشنگوئی کر دی

سیالکوٹ ( پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے لگتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بجائے عام انتخابات ہو جائیں گے ، جلد بیساکھیوں والی حکومت سے چھٹکارا مل جائے گا ، 15 سے 20 روز میں صورت حال واضح ہو جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شخص ایسا آیاہے جو دن رات جھوٹ بولتا ہے ، کل اگر پرویز الہی ڈاکو تھا تو آج وہ دوست ہے ، ایک شخص کہتا ہے کہ نواز شریف باہر رہتا ہے اور اس کی دولت باہر ہے ، اس کی تو اولاد مستقل باہر ہے ، اپنے گریبان میں نہیں جھانکتا ، اس کی انا قوم سے بڑی ہے ، پاکستان کے عوام اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں ، وہ شخص کہتا تھا کہ بجلی مہنگی ہو تو حکمران چور ہوتا ہے ، اس کی کابینہ کے لوگ اس پر عتراض کر رہے ہیں ، کون سی عدالت میں شریف فیملی یا کسی ن لیگی قیادت پر الزامات ثابت کیے ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ساڑھے تین سال کی حکومتی کارکردگی عوام ہی بیان کر سکتے ہیں اور اجتماعی سوچ کبھی بھی غلط نہیں ہوتی ، ماضی میں بھی ن لیگ کی سیاست کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ہم آج بھی ملک کی بڑی جماعت ہیں ، ہمارا قائد صرف نواز شریف ہے اور ہم سب اس کے ورکر ہیں ، قائد کا نعرہ ہے کہ ووٹ کوعزت دو اور اس پر عمل ہو گا۔

اسی تناظر میں مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے ، عمران خان عوامی اعتماد کھو چکے ہیں، عمران خان کا جانا ٹھہر چکا ہے ان کے جانے میں پاکستان کی بہتری ہے ، اتحادی جماعتیں کس حد تک ساتھ دیں گی اس کا فیصلہ آنے والا وقت دے گا تاہم پارلیمان میں عدم اعتماد پر سیاسی جماعتیں مشاورت کررہی ہیں، عمران خان کی حکومت کا جانا ٹھہر چکا، حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close