حکومت کس طرح ختم کرنا چاہتے ہیں؟ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے فیصلہ سنا دیا

ملتان ( پی این آئی) ابتدائی رابطوں کے اچھے نتائج ملے ہیں، ہم جلد ہی حکومت کے خلاف اپنے ووٹ پورے کرلیں گےلیکن حکومت کو غیرآئینی طریقے سے ختم نہیں کریں گے، سسٹم کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا دو ٹوک اعلان- تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ غیرآئینی طریقے سے حکومت کو ختم نہیں کریں گے، ہم سسٹم کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ملتان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ غیرآئینی طریقے سے حکومت کو ختم نہیں کریں گے، ہمیں جمہوری تبدیلی کیلئے ابتدائی رابطوں کے اچھے نتائج ملے ہیں، ہم جلد ہی حکومت کے خلاف اپنے ووٹ پورے کرلیں گے۔مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے جرگے میں عدم اعتماد کے جزیات طے کئے جائیں گے، ہم سسٹم کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔بھارت میں حجاب پر پابندی کے حوالے سے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سے ان کا حق چھینا جارہا ہے، آزادی کے نام نہاد دعوے دار حجاب کا حق نہیں دیتے، وہاں جس بچی نے حجاب کی لاج رکھی ہے اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آئندہ جمعے کو پورے ملک میں یوم حجاب منایا جائے گا۔

close