علی نواز اعوان بھی بول پڑے، 40 فیصد عوام مراد سعید کی کارکردگی کو بہتر سمجھتے ہوں گے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنی کابینہ کے دس وزیروں کو اعلیٰ کارکردگی کے سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کے بعد عوامی حلقوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اندر بھی بحث چھڑ گئی ہے۔ خاص طور پر وزیر مواصلات مراد سعید کی وزارت کی کارکردگی زیر بحث لائی جا رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے اس حوالے سے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 فیصد عوام سمجھتے ہوں گے کہ مراد سعید کی کارکردگی سب سے بہتر ہے۔ اس پروگرام میں کرکٹ اور شو بز کے ساتھ ساتھ سیاسی چٹکلے بھی چل رہے تھے۔ جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کے دوران اداکارہ کرن تعبیر نے کہا کہ وہ 2018 میں آنے والی تبدیلی سے خوش نہیں ہیں
اداکارہ کرن تعبیرکا کہنا تھا کہ ڈراموں میں منفی کردار کرنے میں بالکل مشکل نہیں ہوتی، جس پر علی نواز اعوان نے لقمہ دیا کہ پھر تو آپ مریم نواز کا کردار آسانی سے نبھا سکتی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close