موت بر حق ہے،اٹل حقیقت ہے۔۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے انتقال کی خبر پر وضاحتی بیان آگیا

پشاور (پی این آئی) معروف عالمِ دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کی انہوں نے خود تردید کی ہے۔سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے انتقال کی خبر شیئر کی جا رہی تھی جس پر انہوں نے خود وضاحت جاری کی ہے۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مفتی شہاب نے کہا “اللہ آپ سب کو عقل سلیم کی نعمت سے نوازے، زندہ لوگوں کے موت کی جھوٹی خبریں کیوں پھیلاتے ہو؟موت بر حق ہے، اٹل حقیقت ہے ۔کم از کم زندہ لوگوں کو تو مردہ شمار نہ کریں ۔جزاکم اللہ خیرا

الحمدللہ خیر و عافیت سے ہوں۔”اللہ آپ سب کو عقل سلیم کے نعمت سے نوازیں ۔زندہ لوگوں کے موت کی جھوٹی خبریں کیوں پھیلاتے ہو؟؟موت بر حق ہے !اٹل حقیقت ہے ۔کم از کم زندہ لوگوں کو تو مردہ شمار نہ کریں ۔جزاکم اللہ خیر۔۔۔۔۔اس کے علاوہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے قریبی ساتھیوں نے ان کی ویڈیوز اور تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں انہیں بخیر و عافیت دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی پشاور کی مسجد قاسم کے مہتمم ہیں اور اپنی پرائیویٹ رویت ہلال کمیٹی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close