ماہرہ خان کس سے شادی کریں گی؟ مداح کے سوال پر دلچسپ جواب دیدیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور مداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہیں ، انہوں نے اپنے چاہنے والوں کیلئے گزشتہ روز خصوصی سیشن کا اعلان کیا جس میں اداکارہ نے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے توجہ طلب جواب دے کر میلہ لوٹ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک ٹویٹر صارف نے پوچھا کہ ’’ ماہرہ اگر آپ کے پاس جونی ڈیپ ، ٹام کروزاور لینارڈو ڈی کیپریو ، ہوں تو آپ ان میں سے کس کے ساتھ شادی کریں گی ، کس کے ساتھ ڈیٹ پر جائیں گی اور کس کو دنیا سے رخصت کر دیں گی ۔‘‘ماہرہ خا ن نے سوال کو دلچسپ جانتے ہوئے نہایت ہی سمجھداری کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ تو میں لینارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ شادی کروں گی جبکہ جونی ڈیپ اور ٹام کروز کو ڈیٹ کروں گی ۔‘‘یاد رہے کہ مذکورہ بالا لیے گئے تینوں نام ہی ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں کے ہیں جن میں مشہور زمانہ فلموں کی سیریز ’’ پائریٹس ‘‘ کے اداکار جونی ڈیپ، ٹائی ٹینک فلم کے ہیرو ’’ لینارڈو ڈی کیپریو‘‘ اور مشن امپاسیبل کے ’’ ٹام کروز ‘‘ کے نام شامل ہیں ۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close