23مارچ کی پریڈ میں عمران خان کی بجائے کوئی نیا وزیراعظم ہو گا، بڑی شخصیت نے پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) سیاسی پیشن گوئیوں کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما منظور وسان نے ایک مرتبہ پھر سے پیشن گوئیاں کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ ممکن ہے عمران خان کی جگہ 23 مارچ کو کوئی نیا وزیراعظم پریڈ میں شرکت کرے۔

منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 مہینے بہت اہم ہیں، عمران خان کیلئے ایک کے بعد ایک بحران آئے گا، اسی سال عام انتخابات بھی ہو سکتے ہیں۔رہنما پی پی پی نے کہا کہ دو ماہ بہت اہم ہیں، عمران خان ایسے فیصلے کروائیں گے جو مستقبل میں ان کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں، میں خلائی مخلوق پر یقین نہیں رکھتا، لیکن معاملات سنگین نظر آرہے ہیں، اسی سال عام انتخابات ہوسکتے ہیں۔مشیرزراعت سندھ منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیلئے23 مارچ تک دن بہت اہم ہیں ، ہوسکتا ہے تحریکِ عدم اعتماد سے پہلے وزیراعظم اسمبلی تحلیل کردیں۔منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ اپوزیشن کے آپس کے اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک عدم اعتماد پر سب متفق ہیں اور حالات سے لگتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، لیکن مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اس تحریک سے پہلے ہی عمران خان اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں۔

اور آج ادھر ادھر گھومنے والے کل جیل میں بھی ہوسکتے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کیا 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان بطور وزیراعظم شریک ہوں گے ؟ جس پر منظور وسان نے کہا ممکن ہے عمران خان کی جگہ کوئی اور شرکت کرے۔ میڈیا ٹاک کے دوران ایک صحافی نے منظور وسان سے سوال کیا کہ اس سب کے پیچھے کون ہے جو ڈوریاں ہلا رہا ہے؟ جس پر پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما منظور وسان نے جواب دیا کہ پیچھے جو ہوتے ہیں وہ نظر نہیں آتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close