حکومت کیلئے بڑا دھچکا، ایک اور اہم حکومتی شخصیت اچانک مستعفی، تنازعہ سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی ) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ملاقات کے تنازع پر وزارت تعلیم کی مشیر ڈاکٹر عائشہ رزاق عہدے سے مستعفی ہو گئیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عائشہ رزاق کا ایچ ای سی کے چیئرمین سے ملاقات کے معاملے میں تنازع چل رہا تھا ، ڈاکٹر عائشہ رزاق گزشتہ اجلاسوں میں بطور احتجاج غیر حاضر بھی رہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عائشہ ایچ ای سی کے معاملات پر وزارت کی پالیسی کے خلاف بولتی رہی ہیں۔ وزارت تعلیم کے حکام کے مطابق ڈاکٹر عائشہ کے تحفظات دور کئے جائیں گے ، ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے ذیلی داروں کے سربراہان سے ملاقات کرنا اور ان کی معاونت کرنا کوئی جرم تو نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close