سستی ترین سواری، صرف 30روپے میں 200کلومیٹر سفر طے کریں، پاکستان میں الیکٹرک 125بائیک متعارف کروا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں سستی ترین الیکٹرک بائیک متعارف کروانے کی تیاریاں۔ اردوخبروں کی معروف ویب سائٹ نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ پاکستان میں 125سی سی موٹرسائیکل متعارف کروائی جارہی ہے جو محض ڈیڑھ یونٹ کی بجلی چارجنگ پر 150-200کلومیٹر تک سفر کرے گی۔

پاک الیکٹرک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس موٹرسائیکل کی رفتار 90-100کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی اور ایک دفعہ چارج کرنے پر 150-200کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔اس موٹرسائیکل کی خاص بات اس میں استعمال ہونیوالی بیٹری ہے جو کہ اس کی مائیلیج بڑھانے میں سب سے اہم کردار ادا کرے گی۔اس بیٹری کا لائف سپین دس سال تک ہو گا جبکہ چھ ماہ تک موٹرسائیکل کی سروس وارنٹی بھی دی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close