منی لانڈرنگ کیس، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ریلیف دے دیا

لاہور (پی این آئی) منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں عدالت نے توسیع کر دی ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ اسمبلی کا اجلاس ہے جس میں شرکت کرنی ہے اس لیے آئندہ سماعت کے لیے 2 ہفتے بعد کی تاریخ دے دیں۔ اسپیشل جج سینٹرل نے انہیں ہدایت کی کہ آپ حاضری سے معافی کی درخواست دے دیں۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کی ضمانتیں خارج کی جائیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کر دیں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی چالان کی کاپیاں دے دی گئیں۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں