لاہور(پی این آئی )لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے باعث 11 شاہراہوں پر واقع تعلیمی ادارے دوپہر ایک بجے تک بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔لاہور میں 10 سے 27 فرور ی تک پی ایس ایل میچز ہوں گے اور ڈپٹی کمشنر نے 11 شاہراہوں پر واقع تعلیمی ادارے دوپہر ایک بجے تک بند کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز سمیت دیگر افسران کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلےکا مقصد ٹریفک کی روانی یقینی بنانا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈیوس روڈ، مین بلیوارڈ، ظہورالٰہی روڈ، مال روڈ، اپرمال، جیل روڈ، فیروز پور روڈ اور ڈیورنڈ پرتعلیمی ادارےایک بجے بند ہوں گے۔مراسلے کے مطابق وحدت روڈ، شملہ پہاڑی، کینال روڈ پر تعلیمی ادارے دوپہر ایک بجے بند ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں