معروف عالم دین انتقال کر گئے

لاہور(پی این آئی) معروف عالم دین مفتی عبیداللہ خان عفیف قضاء الٰہی سے انتقال کر گئے ۔وہ 1962 میں جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے تعلیم مکمل کر کے فارغ ہوئے اور تدریس شروع کی ۔ وہ 60برس کی عملی زندگی میں آخری دو برس چھوڑ کر مسلسل درس و تدریس سے وابستہ رہے۔ ہزاروں شاگرد ان کے چمنستان علم کے خوشہ چین رہے ۔

مفتی عبیداللہ خان عفیف جامعہ القدس چوک دالگراں لاہور میں شیخ الحدیث تھے جہاں وہ کئی بر س بخاری شریف پڑھاتے رہے۔ ان کے ہزاروں شاگرد دنیا بھر میں دعوت و تبلیغ کا کام کررہے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے غلام محمد آباد فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔مفتی عبیداللہ خان عفیف کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر پروفیسر ساجد میر ،علامہ ابتسام الہٰی ظہیر،علامہ زبیر احمد ظہیر ، حافظ عبدالغفار روپڑی امیر جماعت اہل حدیث پاکستان ،حافظ عبدالوہاب روپڑی ،پروفیسر عبدالمجید ، مولانا شکیل الرحمان ناصر، حافظ عبدالوحید شاید نے کہا کہ وہ ایک عظیم شخصیت اور باعمل عالم دین تھے ، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔

close