عمران خان کو حکومت نہیں کرنی آتی ، ایم کیو ایم کا حکومت پر عدم اعتماد، ن لیگ کو کیا یقین دہانی کرا دی گئی؟

لاہور(پی این آئی) ایم کیوایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہارکردیا ہے، ایم کیوایم رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کوحکومت نہیں کرنی آتی،ان کا صبح ایک اور رات کو دوسرا فیصلہ ہوتا ہے، ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے ، اپوزیشن سنجیدہ کوشش کرے تو غور کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور ایم کیوایم وفد کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے کہ جس کے تحت ایم کیوایم نے وزیراعظم عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، ملاقات میں ایم کیوایم وزیراعظم کیخلاف پھٹ پڑی، ایم کیوایم وفد نے کہا کہ عمران خان کوحکومت نہیں کرنی آتی، عمران خان صبح ایک فیصلہ کرتے اور رات کو دوسرا فیصلہ ہوتا ہے۔ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے جس کی وجہ عمران خان کو گورننس نہیں آتی۔ حکومت نے اب تک ہم سے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ کراچی ہمارا مینڈیٹ تھا لیکن چھین کر دوسری قوتوں کو مسلط کیا گیا۔ اپوزیشن حکومت کو گھربھیجنے کیلئے سنجیدہ کوشش کرے تو ایم کیوایم غور کرسکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صدر ن لیگ شہبازشریف نے ایم کیوایم وفد کی کراچی میں ملاقات کی دعوت کو قبول کرلی ہے۔

جبکہ اس کے برعکس نجی ٹی وی مسلم لیگ ن کی قیادے سے ملاقات کے بعد ایم کیوایم نے حکومت کے ساتھ اتحادی رہنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں ہماراایک وزیر ہے، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی کی شکایات پر اکثر ازالہ کیا جاتا ہے۔ہم نے ن لیگ کو کسی چیز کا یقین نہیں دلایا، ہم نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو بھی پہلے آزمایا ہو اہے، ایم کیوایم رہنماء وسیم اختر نے اے آروائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں، اپوزیشن بھی کلیئر نہیں ہے، ہم نے کہا جب کوئی بات سامنے آئے گی تو رابطہ کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close