دہشتگردوں کا ایک اور حملہ، دھماکے میں کتنے افراد نشانہ بن گئے؟ رات گئے افسوسناک خبر آگئی

ڈیرہ مراد جمالی (پی این آئی) بلوچستان میں دہشت گردوں کا ایک اور حملہ، ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کو ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں بس اڈے پر بم دھماکہ ہوا ہے۔بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیوں ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ چند دنوں کے دوران دہشت گردی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے دہشت گردوں کی جانب سے نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے گئے تھے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے ان حملوں کو ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشت گرد جہنم واصل کر دیے تھے، جبکہ اس دوران پاکستانی جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close