اے ٹی ایم استعمال کرنیوالے ہو جائیں ہو شیار، ہیکرز کا اچانک حملہ، کروڑوں لوٹ لئے

لاہور(پی این آئی) ہیکرز نے لاہور میں سلک بینک کی اے ٹی ایمز ہیک کرکے لاکھوں روپے چوری کر لیے۔ ہیکرز نے 7فروری کے روز سلک بینک کی 14اے ٹی ایم مشینوں پرسائبر حملہ کیا اور انہیں ہیک کرکے ان میں رکھی گئی رقم چوری کر لی۔ ذرائع نے اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیکرز نے ہر اے ٹی ایم کو موقع پر پہنچ کر ہیک کیا۔ ایف آئی اے اور پولیس کو اس واردات کی رپورٹ کر دی گئی ہے۔

جنہوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان 14اے ٹی ایم مشینوں سے ہیکرز نے کل کتنی رقم چوری کی ہے۔ تاہم نومبر 2021ءمیں ایسی ہی ایک اور واردات ہوئی تھی جس میں ہیکرز نے نیشنل بینک آف پاکستان کی پنڈی بھٹیاں برانچ کی اے ٹی ایم ہیک کرکے اس میں سے 58لاکھ روپے چوری کر لیے تھے۔ اس واردات کے متعلق بتایا گیا تھا کہ ہیکرز نے ایک ڈیوائس لگا کر اے ٹی ایم کو ہیک کیا، جس سے اے ٹی ایم کی نوٹوں والی ٹرے باہر نکل آئی اور ہیکرز تمام رقم لے کر رفوچکر ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close