سیاسی پرندے اڑان بھرنے لگے، ایم کیو ایم پاکستان کا وفد اگلے 24 گھنٹے میں شہباز شریف سے ملاقات کرے گا

لاہور (پی این آئی) سیاسی پرندے اڑان بھرنے لگے ہیں۔ سیاسی رابطوں میں تیزی آ گئی ہے، وفاق میں حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان کا وفد اگلے 24 گھنٹے میں ماڈل ٹاؤن لاہور میں ن لیگ کے صدر، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان اور وسیم اختر بھی شامل ہوں گے۔ اس ایم ملاقات میں متحدہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکنگ ریلیشن شپ پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کی قیادت ملکی سیاسی صورتِ حال اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں