زوردار دھماکہ، چار ہلاکتیں

کوئٹہ (پی این آئی) سورہ گھرگی کے علاقے میں کوئلے کی مقامی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔کانوں اور معدنیات کے محکمے کے چیف انسپکٹر عبدالغنی نے بتا یا کہ جمعہ کی شب کوئٹہ کے نواح میں کوئلے کی مقامی کان میں زوردار دھماکا ہوا۔

دھماکے کے باعث 7 کان کن کوئلے کی کان میں پھنس گئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 4 مزدور ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں گزشتہ رات شروع کردی گئی تھیں، ریسکیو آپریشن کے دوران تین زخمیوں کو کوئٹہ سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close