پنجگور اور نوشکی میں آپریشن مکمل، پاک فوج نے دشمن کا صفایا کر دیا

نوشکی (پی این آئی) پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے شہروں پنجگور اور نوشکی کے آپریشنز میں جھڑپ کے دوران 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں آج کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا ہے۔

دونوں شہروں میں ہونے والی جھڑپ میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔خیال رہے کہ دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات کو ایف سی کے کیمپوں پر حملے کیے، فورسز نے دونوں حملوں کو ناکام بنادیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران پاک فوج کے ایک افسر سمیت سات جوان شہید ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close