سرکاری سکولوں کے حوالے سے حکومت کا شاندار فیصلہ، طلبا خوشی سے نہال

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے لاہور کے سرکاری پرائمری اسکول سے ‘اسکول کھانا پروگرام’ کا افتتاح کردیا۔ فیروز پور روڈ لاہور میں سرکاری پرائمری اسکول میں ‘اسکول کھانا پروگرام’ میں شرکت کے بعد میڈیا سےگفتگو میں مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکول کھانا پروگرام کا انعقاد پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کی بدولت طلبا کی صحت میں 77 فیصد تک بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سکول کے بچوں کو کھانا فراہم کرنےکے لیے سالانہ 15 لاکھ روپے کے اخراجات درکار ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اسکول کھانا پروگرام کے آغاز سے طلبا کی حاضری میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close