اسلام آباد کے مشہور مونال ریسٹورنٹ میں اب کیا بنایا جائے گا؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی)نے مونال ریسٹورنٹ کو ’وائلڈ لائف ایجوکیشن سنٹر‘ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آئی ڈبلیو ایم بی کی طرف سے اس حوالے سے ایک تجویز تیار کی جا چکی ہے جو آئندہ دنوں میں وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی۔

آئی ڈبلیو ایم بی کی چیئرپرسن رینا ستی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وائلڈلائف ایجوکیشن سنٹر کے قیام سے حکام کو مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی جنگلی حیات کے تحفظ بارے آگہی پھیلانے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے مونال ریسٹورنٹ اور گولف کلب کو آئی ڈبلیو ایم بی کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں