عمرکوٹ (پی این آئی) وفاقی پارلیمانی سیکریٹری فنانس مخدوم زین شاہ قریشی چیئرمین ایگریکلچر اسلام آباد ، ایم این اے ذوالفقار بچانی ، ایم این اے ایاز علی شیرازی ، وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ایم این اے لال مالھی ، اور دیگر ایم این ایز کا عمرکوٹ تین تلوار پریس کلب اللہ والا چوک پر شاندار استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں آئیندہ عام انتخابات میں سندھ صوبے میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتیں حکومت بنائیں گی پاکستان کا ایک مرتبہ پھروزیر اعظم عمران خان ہی بنے گا۔
وفاقی پارلیمانی سیکریٹری فنانس مخدوم زین شاہ قریشی کا عمرکوٹ میں اللہ والا چوک پر خطاب ، مخدوم ذادہ زین شاہ قریشی اور دیگر وفاقی ایم این ایز لال مالھی ھاؤس پہنچے جہاں پر ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے اور صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مخدوم زادہ زین شاہ قریشی نے کہا کہ عمرکوٹ تاریخی شہر ہے اور یے ہمارا حلقہ بھی ہے میرے والد محترم قبلہ وزیر خارجہ سائیں مخدوم شاہ محمود قریشی اسی عمرکوٹ کے حلقے سے الیکشن بھی لڑتے ہیں اس لئے ہمیں عمرکوٹ کی عوام کا احساس ہے روڈ راستے بنا رہے ہیں عمرکوٹ تاریخی شہر ہے یہاں کی عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے آج ہم اور وفاقی پارلیمانی قومی اسمبلی کے ممبران کے ساتھ ایڈزون وزٹ کرینگے پہر فیصلہ کرینگے کہ مزید تھر کے اندر ایگریکلچر ایڈزون کے زیادہ مفید انداز میں اسکو پورے عمرکوٹ تھر میں وسیع کرینگے کہ ویرائٹی فوڈ کی جو تہر میں اور عمرکوٹ کے ریگستانی علاقوں میں کھاد ہو سکے وہ بہتر انداز میں پہر فیصلہ کرینگے انہوں نے مختلف جگہوں پر استقبال کرنے والوں سے بھی خطاب کیا اور جگھ جگھ شاندار استقبال کیا گیا پریس کلب اللہ والا چوک پر بغیر مائیک کے انہوں نے استقبال کرنے والوں ہزاروں لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہا کہ اتنی محبت لوگوں کی دیکھ کر لگ رہا ہے آئیندہ الیکشن میں اتحادیوں سے ملکر تحریک انصاف صوبہ سندھ میں حکومت بنائی گی۔
عام انتخابات میں ملک کا وزیر اعظم ایک بار پہر عمران خان ہی بنے گا ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ مینے غوثیہ انکلوزر ماروی گرائونڈ میں جو افتتاح کیا تھا اس میں مینے عوام کو خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ جب یے انکلوزر بن جائے گا تو میں ملتان کی کرکٹ ٹیم لیکر آؤں گا اور ہم آل پاکستان غوث بہاوالدین زکریا آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کروائیں گے اس موقع پر رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے کہا تھا کہ فنڈ بھی جاری کرینگے جو آج تک وفاقی حکومت نے کبھی بھی عمرکوٹ ڈسٹرکٹ کی رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی کو فنڈ فراہم نہیں کئے ہیں انہوں نے کہا تھا ہمیں اپلیکیشن بھیجی جائے تو فنڈ فراہم کئے جائیں گے رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی نے وزیر اعظم پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مخدوم زین شاہ قریشی پارلیمانی سیکریٹری کو اپلیکیشن اسلام آباد بھیج دیں تھیں پہر بھی ابھی تک فنڈ فراہم نہیں کیا اس پر انہوں نے کہا کہ ہم رحیمدانی اکیڈمی کو جلد فنڈ فراہم کرینگے ملتان کی ٹیم بھی آئے گی عمرکوٹ کو اسپورٹس جیسے کھیلوں کے لئے آگے لیکر آئیں گے وزیر اعظم پاکستان کی کوشش ہے کہ نچلی سطح پر اسپورٹس کو آگے لیکر آیا جائے اس لئے ہم پسماندہ علاقوں کی سپورٹ کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں