کون کون سا بڑا پاکستانی سیاستدان کورونا کی لپیٹ میں آ گیا؟

کراچی (پی این آئی) کورونا وباء نے ہر خاص و عام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اس وباء سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ اب بڑے سیاستدان بھی مسلسل کورونا کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔ ایک طرف سندھ کےوزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے تو دوسری جانب ن لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی پورا گھر کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

اسی طرح کھلاڑی بھی بچ نہیں سکے، ویمن کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر غلام فاطمہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وبا کی پانچویں لہر کے دوران مزید 29 افراد انتقال کر گئے ہیں، 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 7 ہزار978 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ساڑھے 14 سو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔تعلیمی شعبے میںملک میں کورونا پھیلاؤ کے سبب بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی 4 فروری تک بند کردی گئی ہے جبکہ 34 افراد میں کورونا کی تصدیق کےسبب لاڑکانہ میں آصفہ ڈینٹل کالج دوہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کر کے 2 ریسٹورنٹ سیل جبکہ 2افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں