حنا پرویز بٹ کو دو طلاقیں ۔۔؟ ن لیگی خاتون رہنما نے پراپگینڈا کرنیوالوں کیخلا ف بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے دو طلاقیں ملنے کے الزام میں ایف آئی اے جانے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف ن لیگ کی خواتین پر الزامات عائد کیے جس کے بعد حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میں اس ٹویٹ اور اس شخص کو میرے اور میرے ساتھیوں کے خلاف بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈے کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو رپورٹ کروں گی۔

خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں کہ سوشل میڈیا پر معروف شخصیات کی کرار کشی کی جاتی ہو،گذشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق سے منسوب جھوٹی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی کہ انہیں سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جارہا ہے اور دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔درخواست کے متن میں مزید کہا گیا کہ ان کیخلاف سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد نے مہم چلا رکھی ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے درخواست میں مزید بتایا کہ میرے نام سے منسوب جعلی ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میری ویڈیوز وائرل اور تصاویر استعمال کی گئی ہیں۔ ثانیہ عاشق نے مختلف نمبرز سے متعدد کالز اور میسیجز کا ریکارڈ سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس بھی ایف آئی اے کو فراہم کیے ہیں۔ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کی جانب سے درخواست ملنے کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی شروع کردی گئی تھی۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروانے کے موقع پر ن لیگی رہنماء عطاءاللہ تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ن لیگی رہنماء عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے میں درخواست جمع کروائی اور امید کرتے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ثانیہ عاشق کے خلاف جھوٹی نازیبا وڈیوز اور تصاویر پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ مرحوم والد کی بستر مرگ پر تصاویر تک کو غلط رخ دیا گیا۔بعد ازاں اس معاملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close