ق لیگ نے سیاسی میدان کی بڑی وکٹ اڑا لی، پنجاب سے معتبر سیاسی شخصیت چوہدری برادران کے قافلے میں شامل ہو گئی

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے گوجرانوالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری شبیر جمیل کی ملاقات، مسلم لیگ ق میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر گوجرانوالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری شبیر جمیل نے ملاقات کی اور چوہدری برادرا ن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر ملک کے معروف ڈویلپر، عبداللہ ابن سبیل گروپ کے چیئرمین اور علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کے نواسے ڈاکٹر سبیل اکرام اور سجاد موٹرز کے مالک حافظ محمد سجاد بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان سے ہی ہماری شناخت ہے، الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، سب کو مل کر ملکی مفاد کیلئے کام کرنا ہوگا۔چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر سبیل اکرام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے کے لئے حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے اہم تجاویز بھی پیش کیں۔

ڈاکٹر سبیل اکرام نےکہاکہ جدید ٹیکنالوجیز اورمعاشی رجحانات کو اپناتےہوئےعبداللہ ابن سبیل ڈویلپرزنےملک میں تعمیراتی صنعت اور رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں میں نئی جدت پیدا کی ہے ،رئیل سٹیٹ سیکٹر میں جدت پسندی کے فروغ اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے 90لاکھ پاکستانیوں کورئیل سٹیٹ کے شعبے میں محفوظ سرمایہ کاری کے لئے عبداللہ ابن سبیل گروپ دن رات کوشاں ہے ،عبداللہ ابن سبیل گروپ کے محفوظ ماحول نے رئیل سٹیٹ شعبے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے ہمارے گروپ نے معیاری اور سستے ترین 10ہزار اپارٹمنٹ بنانے کا ٹارگٹ سیٹ کیا ہے جبکہ اب تک صرف بحریہ ٹاون میں ہمارے چھ میگاپراجیکٹ جاری ہیں ،جن کے ذریعے ہم اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close