لاہور(پی این آئی)سکولوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، محکمہ صحت و تعلیم کا سکولوں میں بچوں و اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ،روازانہ کی بنیاد پر 5ہزار اساتذہ و بچوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ سکولوں میں کورونا تیزی سے پھیلنے کے باعث محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم نے سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کے روزانہ کی بنیاد پر5 ہزار کرونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔
سکولوں میں بارہ سال سے زائد عمر تمام بچوں کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔سکول میں موجود تمام اساتذہ کا کرونا ٹیسٹ بھی لازمی کروایا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اساتذہ اور بچوں کے تین ٹیسٹ مثبت آنے پر متعلقہ سکول سیل ہوگا، جبکہ دو ٹیسٹ مثبت آنے پر کلاس روم کو سیل کردیا جائے گا۔کورونا کی پانچویں لہر کا قہر بڑھ چکا ہے جس کے باعث شرح اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے،مہلک وائرس 3 روز میں 16 زندگیاں نگل گیا، لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 24گھنٹوں کےدوران کورونا کے 1175 کیسز کی تصدیق ہوئی۔شہرمیں کورونا کی مثبت شرح 15.8 تک جاپہنچی۔ 11تا 25جنوری تک پرکوروناکے 9739مریضوں کی تصدیق ہوئی۔رواں سال سب سے زیادہ کیسز 20 جنوری کو 947 رپورٹ ہوئے۔ڈی سی عمر شیر چھٹہ نے اےسیزکو کورونا ایس اوپیزخلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت کی۔
ڈی سی کا کہناتھا کہ شہر میں پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے ،مارکیٹوں میں سرپرائز وزٹ کر کے ایس او پیز کا جائزہ لیا جائے،بڑی و چھوٹی مارکیٹوں میں دکاندار بغیر ماسک کسٹمرز کو ڈیل نہ کریں۔ڈی سی عمرشیرچٹھہ کا مزید کہناتھا کہ ایس اوپیزخلاف ورزی پردکانوں کوفوری سیل کیاجائے،ریسٹورنٹ میں سماجی فاصلے اور ایس او پیز پر عملدرآمدیقینی بنوایا جائے،نان ویکسینیٹڈ افراد پرریسٹورنٹ کیخلاف کارروائی کی جائے،دکانیں،ریسٹورنٹ،شادی ہالز،سپرسٹورسیل ہونےپرمالکان ذمہ دارہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں