شدید دھند، موٹروے کو حد نگاہ صفر ہونے کے بعد بند کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)شدید دھند، موٹروے کو حد نگاہ صفر ہونے کے بعد بند کر دیا گیا۔۔ شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کے بعد موٹرویز کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔

موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے۔شہری موٹروے پر سفر سے قبل ہیلپ لائن 130 سے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close