سرکاری سکولوں کے حوالے سے حکومت کا شاندار فیصلہ، والدین بھی داد دیں گے

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخواہ کے سرکاری سکولوں میں نماز کا اہتمام لازمی قرار، محکمہ تعلیم نے سکولوں میں نماز ظہر کے وقت وقفہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم خیبرپختونخواہ شہرام ترکئی کی جانب سے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں نماز ادائیگی کی پالیسی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ تمام اضلاع کے ایجوکیشن آفیسرز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام سکول ہیڈز کو نماز ظہر کے وقفہ کے لئے وقت مقرر کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اضلاع اپنے متعلقہ اوقات کار کے مطابق نماز ظہر کا وقفہ کریں گے۔

close