نواز شریف کی نا اہلی 30دن میں ختم۔۔ ن لیگی کارکنان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی 30 دن میں ختم ہو جائے گی۔انہوں نے اب تک نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود فریحہ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 2008ء میں بھی میاں صاحب اور شہباز شریف کو نااہل قرار دیا گیا تھا لیکن 60 دن کے اندر وہ نااہلی ختم ہو گئی تھی۔اس بار نوازشریف کی نااہلی تیس دن میں ختم ہو جائے گی،بابا رحمتے بھی خود گواہی دے گا۔نوازشریف آئیں گے اور نالائق حکومت کی وجہ سے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شفاف آزادانہ انتخابات چاہتے ہیں لیکن کسی عبوری سیٹ اپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔عدم اعتماد آنے کے چانسز کم ہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میں انتظار میں ہوں کہ اس حکومت کو کیا حشر ہو گا،ان کو جوتے پڑنے چاہئیے۔ان کو پتہ ہونا چاہئیے کہ انہوں نے کیا کیا ہے، صرف پریس کانفرنس کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔قبل ازیں در رانا ثنا اللہ خان نے کہا تھا کہ 73کا آئین متفقہ آئین ہے اگرآئین سے باہر نکلیں گے تو ملک کسی اور بحرانی کیفیت کی طرف چلا جائے گا، یہاں پینتیس سال صدارتی نظام رہا ہے اورسارے اختیارت ایک شخص کے پاس تھے کوئی پارلیمنٹ نہیں تھی کسی کی کوئی اوقات نہیں تھی اگر بھلائی ہونی ہوتی تو اس دوران ہو جاتی ، کورونا وباء کے دوران غیر ملکی امداد کی مد میں آنے والی رقوم میں سے ایک ارب روپے سیاسی مخالفین کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے اور گالی گلوچ بریگیڈ کو دئیے گئے اور ہم اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھا رہے ہیں، نواز شریف نے جب واپس آنا ہوا تو حتمی تاریخ کا اعلان خود کریں گے مجھے یا کسی اور کو اس کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں