لاہور (پی این آئی) کراچی اور اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی اومی کرون کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں اومی کرون کے 95 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کی اس نئی قسم کے کیسز کی تعداد 737 ہوگئی ہے۔ لاہورمیں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح16فیصدتک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب بھر میں مجموعی طور پر اومی کرون کے 100 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس قسم کے کیسز کی مجموعی تعداد 790 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کوروناکی نئی قسم کوروکناایک چیلنج بن چکاہے ، لاہورمیں اومی کرون بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اس لیے لوگ احتیاط کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں