بھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نے گرم گھی پھینک دیا

بہاول نگر (پی این آئی)بہاول نگر میں بھیک مانگنے والی لڑکی پر دکاندار نے گرم گھی پھینک دیا۔پولیس کے مطابق گرم گھی سے لڑکی کا چہرہ اور گردن سمیت 40 فیصد جسم جھلس گیا۔متاثرہ لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی علاج جاری ہے، ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم اسے بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظفربزدار کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا اور اسے قریبی علاقے سے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں