اسلام آباد ( پی این آئی ) ملک بھر میں کورونا کی صورتحال خطرناک رخ اختیار کر چکی ہے ، ایسے میں تعلیمی ادارے کھولے جائیں یا بند کر دیے جائیں ، یہ اہم فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے اجلاس میں آج کیا جائے گا۔ میر پور میں 7 تعلیمی ادارے 10 روز کیلئے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 8 تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔
ادھر خیبرپختونخوا میں اومی کرون کےمزید 33 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ صوبے میں اومی کرون کے مریضوں کی تعداد 108 ہو گئی ہے ۔گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر تعلیم اور صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوئے تھے ۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور پابندیوں سے متعلق گفتگو کی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں