کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، ملک میں نئی پابندیاں لگ گئیں، عوام ہو شیار

اسلام آباد (پی این آئی ) ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا جس پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے ایک مرتبہ پھر پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔این سی او سی کا اجلاس اسد عمر کی سربراہی میں ہوا ، اجلاس میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے کیسز پر غور کیا گیا اجلاس میں سندھ میں کورونا کی خوفناک صورتحال پر صوبائی حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا گیا ۔

این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ 17 جنوری سے اندرون ملک پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے کی فراہمی پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت دی گئی ۔این سی او سی کا کہنا ہےکہ وفاق کی تمام اکائیاں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔کورونا کی صورتحال پر 17 جنوری کو صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا ، اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں کورونا ایس او پیز سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا جبکہ وزرائے صحت کے اجلاس میں شادی و سماجی تقاریب ، ان ڈور ، آؤٹ ڈور ڈائننگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایس او پیز کی تجاویز زیر غور آئیں گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں