پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبریں، پرویز خٹک خود میدان میں کود پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی کے ریموٹ کنٹرول سے نہیں چلتی، حکومت عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 2023 کے انتخابات میں سندھ سمیت کلین سویپ کریں گے، تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ بھاری اکثریت سے منظور کرایا ہے، مہنگائی سےعوام کوجلد ریلیف ملنے والا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کرپشن کیخلاف جدوجہد میں مصروف ہیں۔بلدیاتی انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مخلص کارکنان کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close